برتھ سرٹیفکیٹ ایک دن میں ملیں گے‘ ناصر شاہ

January 17, 2020 2:11 pm0 commentsViews: 7

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عوام اب اپنے پیدائش‘ موت ‘ شادی اور طلاق کے نادرا کے سرٹیفکیٹ اسی روز آن لائن اپنی یونین کونسل کے دفتر سے حاصل کرسکتے ہیں‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی حکومت اور نادرا کے مابین اس حوالے سے ایم او یو سائن کی تقریب میں اپنے خطاب میں کیا۔ معاہدے پر دستخط سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ اور ڈی جی نادرا امیر عجم خان درانی نے کئے‘ وزیر بلدیات نے کہا کہ آن لائن سسٹم سے جعلی سرٹیفکیٹ کا اندراج ختم ہوجائیگا۔ سندھ میں آٹھ کنٹونمنٹ بورڈز میں بھی یہ سسٹم شروع کیا جارہا ہے۔ ایم کیو ایم کیلئے بھاری آفر اب بھی برقرار ہے۔