ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر سائوتھ افریقہ میں قتل

January 20, 2020 3:28 pm0 commentsViews: 5

کراچی سے فرار ہو کر بیرون ملک روپوش ہونے والے فرقان عرف ڈاکٹر کو سائوتھ افریقہ کیپ ٹائون میں قتل کیا گیا
فرقان عرف ڈاکٹر فیڈرل بی ایریا کا رہائشی اور سنگین جرائم میں ملوث تھا، قتل انڈر ورلڈ مافیا کے تنازع کا نتیجہ ہے
کراچی(کرائم رپورٹر)ایم کیو ایم لندن کاایک اور ٹارگٹ کلر سائوتھ افریقہ میں قتل۔اطلاعات کے مطابق کراچی سے بیرون ملک فرارہوکرروپوش ہونیوالامتحدہ قومی موومنٹ لندن کے ٹارگٹ کلر فرقان عرف ڈاکٹر کو سائوتھ افریقہ کیپ ٹائون میں گزشتہ روز قتل کیا گیافرقان عرف ڈاکٹر کراچی میں دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ وصولی اور دیگر سنگین جرائم کے الزام میں مطلوب تھامقتول فرقان عرف ڈاکٹر کراچی میں فیڈرل بی ایریا بلاک 14 دستگیر کا رہائشی تھا۔ فرقان کا قریبی ساتھی فیضان عرف ماٹو بھتہ وصول کرتے ہوئے 2009 میں گرفتار ہوگیا تھاجس کے بعد فرقان عرف ڈاکٹر دس سال قبل سائوتھ افریقہ فرار ہوگیا تھا، ذرائع سائوتھ افریقہ میں گزشتہ دو سالوں کے دوران ایم کیو ایم لندن سیٹ اپ سے وابستہ 3 اہم ٹارگٹ کلر قتل ہوچکے ہیں۔ سال 2018 میں مجید عرف منجلا، 2019 میں قمر عرف ٹیڈی اور اب فرقان عرف ڈاکٹر قتل ہوئے۔سائوتھ افریقہ میں ٹارگٹ کلرز کو ٹھکانے لگانے میں انڈر ورلڈ مافیا کے ساتھ جاری تنائو کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔