صبح سویرے‘ ڈاکوئوں نے نوجوان کو لی مار دی

January 20, 2020 3:28 pm0 commentsViews: 6

کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے سہراب گوٹھ میں ڈاکوئوں نے نوجوان کو گولی مار دی‘ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ اسکیم33 میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکولوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے22 سالہ فیضان ولد محمد حسین کو زخمی کرکے فرار ہوگئے مضروب کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال لایا گیا تاہم مضروب کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔