خالد مقبول کابینہ میں واپس نہیں آنا چاہتے متحدہ دوسرا نام دے گی‘پرویز خٹک

January 20, 2020 3:29 pm0 commentsViews: 6

اتحادی جماعتوں کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات ہوئے ہیں ان کے جائز مطالبات وزیراعظم کو پیش کر دیئے
اپوزیشن کے ساتھ الیکشن کمیشن کی تعیناتیوں پر آج اور احتساب بل سے متعلق مذاکرات کل ہوں گے‘ گفتگو
نوشہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی وفاقی کابینہ میں واپس نہیں آنا چاہتے ۔ایم کیو ایم وزارت کے لئے دوسرا نام دے گی۔مانکی شریف میں اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اتحادی جماعتوں کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات ہوئے ہیں، جس کے بعد ان جماعتوں کے جائز مطالبات وزیراعظم کو پیش کر دیئے ہیں،خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سامنے جو مطالبات رکھے ، وہ سب کے اجتماعی مسائل ہیں، اپوزیشن کے ساتھ الیکشن کمیشن کی تعیناتیوں پر آج اور احتساب بل سے متعلق مذاکرات کل ہوں گے ،حکومت قانون سازی کے عمل میں اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلے گی۔