بی آئی ایس پی امداد ‘ 49افسروں کو نوٹس 7نے رقم جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

January 20, 2020 3:28 pm0 commentsViews: 2

گلگت ( مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی طرف سے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے ،چیف سیکر ٹر ی نے ان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیدیا ، 49 افسران میں محکمہ تعلیم کے 16 اساتذہ بھی شامل ہیں ،چیف سیکر ٹر ی گلگت بلتستان نے کمیٹی کو حکم دیا ہے کہ پیسے بٹورنے والے سرکاری افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاکر فوری رپورٹ پیش کی جائے ،ذرائع کے مطابق رقم بٹورنے والے 49 میں سے 7 افسران نے رقم واپس کرنے کیلئے مہلت مانگ لی بشرطیکہ کہ ان کے نام خفیہ رکھے جائیں جس پر تحقیقاتی کمیٹی غور کررہی ہے۔