امریکی جریدے ٹائم کے سرورق پر عمران خان کی تصویر

January 20, 2020 3:28 pm0 commentsViews: 14

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) ماحولیاتی آلودگی پر واضح موقف کے باعث وزیراعظم عمران خان عالمی توجہ کا مرکز بن گئے۔ امریکی جریدے ٹائم میں دیگر عالمی رہنمائوں کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کی تصویر بھی سرورق پر لگادی۔ ٹائم میگزین نے ورلڈ اکنامک فورم کی مناسبت سے خصوصی شمارہ جاری کیا۔ سوئٹرز لینڈ کے شہر ڈیوس میں ہونیوالے فورم میں وزیراعظم عمران خان بھی شرکت کریں گے۔