…سرجانی ٹائون میں … بیوی اور اس کے آشنا کے ہاتھوں جلایا جانے والا دم توڑ گیا

January 20, 2020 3:33 pm0 commentsViews: 7

مقتول تین بچوں کا باپ تھا ٗ بیوی اس سے علیحدگی حاصل کرنا چاہتی تھی
آشنا کے ساتھ مل کر زندہ جلادیا ٗ نوید کی آبادئی گائوں خیرپور میں تدفین کردی گئی
کراچی(کرائم رپورٹر)سرجانی ٹاون میں بیوی اوراس کے آشناکے ہاتھوں زندہ جلنے والاشوہر دوران علاج دم توڑگیا۔تفصیلات کے مطابق سرجانی کے علاقے میں بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو زندہ جلا دیا۔جبکہ اہل خانہ کاکہناہے کہ15 جنوری کے دن 25 سالہ نوید ولد غلام مصطفی کوسرجانی ٹاون سے جھلسی ہوئی حالت میں سول اسپتال لے جایا گیا۔نوید کو اس سے قبل بھی مارنے کی کوشش کی گئی تھی۔ مقتول تین بچوں کا باپ تھا۔ مقتول بیوی سے علیحدگی کرنا چاہتی تھی اور مقتول اپنے بچوں کی وجہ سے بیوی کو طلاق نہیں دے رہا تھا۔ اوردونوں میاں بیوی کے درمیان اسی بات پرکافی عرصہ سے لڑائی جھگڑابھی چل رہاتھا مقتول کے گھر والوں کو سونیا اور اس کے عاشق کے بارے میں علم تھا۔ 15 جنوری کی رات نوید دم توڑ گیا۔ مقتول کا بھائی لاش لے کر خیر پور روانہ ہوا جہاں اس کی تدفین کردی گئی تھی۔مقتول کی والدہ نے پولیس اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ مقتول کی بیوی سونیا اور اس کے عاشق کے خلاف مقدمہ درج کرکے انھیں گرفتار کیا جائے۔