٭ صبح سویرے ٭ شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا

January 20, 2020 3:33 pm0 commentsViews: 9

واقعہ گھریلو ناچاقی کی بناء پر پیش آیا، واردات کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب
کراچی (کرائم رپورٹر) صبح سویرے شیریں جناح کالونی میں شوہر نے بیوی کو گولی مار کر زخمی کر دیا، ملزم شوہر فرار۔ تفصیلات کے مطابق کلفٹن تھانہ کی حدود شیریں جناح کالونی گورنمنٹ اسکول والی گلی میں گھریلو ناچاقی پر شوہر حیات خان نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی 40 سالہ تمنا بی بی کو زخمی کر دیا، مضروبہ کو طبی امداد کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔