نواز شریف نے لندن میں نہال ہاشمی کو گھر کے دروازے پر ہی روک دیا

January 20, 2020 3:33 pm0 commentsViews: 22

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)بیمار ‘ مجرم اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے عیادت کے لئے لندن کی رہائش گاہ پہنچنے والے مسلم لیگ سندھ کے رہنما اور سابق سینیٹر نہال ہاشمی کو گھر کے دروازے پر ہی روک دیا۔ اتوار کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق میاں نواز شریف کی آمد کے پہلے سے منتظر نہال ہاشمی سے میاں نواز شریف نے اپنی گاڑی سے اترتے ہوئے محض ہاتھ ملایا‘ خیریت پوچھی اور نہال کو ہاتھ کے اشارے سے وہیں کھڑے ہونے کا اشارہ کرکے خود اندرداخل ہوگئے۔