سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کے خلاف ایف بی آر کا کریک ڈائون

January 20, 2020 3:33 pm0 commentsViews: 12

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آر نے سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کیخلاف کریک ڈائون کا آغاز کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا ہے کہ ریٹیلرز‘ سگریٹ ساز فیکٹریاں‘ ڈسٹری بیوٹرز‘ ہول سیلر اور دکاندار غیر قانونی سگریٹ کی تجارت بند کردیں۔ ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق سگریٹ پیکٹ کی کم از کم قیمت 63روپے مقرر ‘کم قیمت پر سگریٹ فروخت کرنے والے دکانداروں کو20 ہزار روپے تک جرمانہ جبکہ جعلی سگریٹوں کی فروخت میں ملوث افراد کو ایک لاکھ جرمانہ‘ 5 سال قید کی سزا ہوگی۔