پروفیشنل ٹیکس کے حوالے سے آگاہی مہم

January 21, 2020 2:56 pm0 commentsViews: 5

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کراچی اقبال لغاری نے رمپا پلازہ میں آٹو موبائل اسپیئر پارٹس امپورٹرز و ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی جس میں پروفیشنل ٹیکس جمع کرانے سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان آٹو موبائل اینڈ اسپیئر پارٹس اینڈ امپورٹرز و ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے جنہوں نے پروفیشنل ٹیکس کو جمع کرانے میں دلچسپی ظاہر کی۔