سسر کی رقم ہڑپ کرنے والا داماد گرفتار

January 21, 2020 2:56 pm0 commentsViews: 10

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عزیز آباد پولیس نے سسر کی رقم ہڑپ کرنے والے داماد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ذکی الدین عرف شہباز نے اپنے سسر سے 7 لاکھ روپے لیے تھے، واپس مانگنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا بعدازاں ملزم نے سسر کو 7 لاکھ روپے کا چیک دیا وہ بھی بائونس ہوگیا۔