سعید غنی تعلیم، ناصر شاہ کو اطلاعات کا قلمدان ملنے کا امکان

January 21, 2020 2:56 pm0 commentsViews: 9

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کابینہ میں وزراء کے قلمدانوں میں تبدیلی کا امکان ہے، پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اطلاعات سعید غنی کو محکمہ تعلیم کا قلمدان دیا جاسکتا ہے جبکہ وزیر بلدیات ناصر شاہ کو محکمہ اطلاعات کا قلمدان دیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ تعلیم کا قلمدان کئی ماہ سے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے پاس ہے۔