بلاول بھٹو آج کراچی کو پانی فراہمی کے میگا منصوبے کا افتتاح کرینگے

January 21, 2020 2:59 pm0 commentsViews: 5

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی کو پانی کی فراہمی کے میگا منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ کراچی کو 100 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی کے لیے افتتاحی تقریب آج منگل کو دھابیجی میں منعقد ہوگی، نئے منصوبے سے کراچی کو فراہم کیے جانے والے پانی میں 40 سے 45 ملین گیلن یومیہ اضافہ ہوگا۔