نکاٹی ممبر شپ تجدید کی آخری تاریخ 31 مارچ مقرر

January 21, 2020 2:59 pm0 commentsViews: 5

کراچی (کامرس رپورٹر) نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) نے ممبر شپ تجدید کی آخری تاریخ 31 مارچ 2020ء مقرر کی ہے۔ نکاٹی نے اپنے ممبران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی سالانہ ممبر شپ کی تجدید برائے 2020-21 کے لیے 6000 روپے فیس ادا کرکے 31 مارچ 2020ء سے قبل جمع کرادیں تاکہ انہیں ممبر شپ کے حوالے سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تجدید نہ کروانے کی صورت میں ممبر شپ ختم ہو جائے گی اور پھر ازسرنو نئی ممبر شپ لینا ہوگی۔