پیرامیڈیکل اسٹاف کا احتجاج 28 جنوری تک موخر

January 21, 2020 2:59 pm0 commentsViews: 14

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریس کلب پر 6 روز سے سراپا احتجاج سرکاری اسپتالوں کے پیرا میڈیکل اسٹاف نے سیکرٹری صحت سندھ کی جانب سے کرائی گئی یقین دہانی پر احتجاج 28 جنوری تک موخر کر دیا، سیکرٹری صحت سندھ زاہد علی عباسی نے پریس کلب پہنچ کر احتجاج پر بیٹھے پیرا میڈیکل اسٹاف سے مذاکرات کرکے مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کرائی، پیرا میڈیکل اسٹاف ایکشن کمیٹی کے رہنما غازی ابڑو کا کہنا تھا کہ سیکرٹری صحت نے کہا ہے کہ سمری پر دستخط کر دیے گئے ہیں اور منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کر دیا جائے گا۔