ڈیفنس سے لاپتا دونوں بھائی گھر پہنچ گئے

January 21, 2020 2:59 pm0 commentsViews: 6

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے دونوں بھائی پراسرار طور پر گھر پہنچ گئے، اس حوالے سے ایس ایچ او محمد علی نیازی نے بتایا کہ حسین اور ابراہیم گھر پہنچ گئے اور انہوں نے کراچی کے جس بنگلے میں ملازمت کرتے تھے انہیں فون کرکے اطلاع کردی ہے۔ پولیس کراچی واپس آنے پر ان کے بیانات لے گی اس کے بعد معلوم ہوسکے گا کہ انہیں اغوا کیا گیا یا انہوں نے غائب ہوکر اغوا کا ڈرامہ رچایا۔