طیاروں کے آمنے سامنے آنے پر 3 ایئر ٹریفک کنٹرولر معطل

January 21, 2020 2:59 pm0 commentsViews: 9

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دو طیاروں کے آمنے سامنے آنے پر 3 ایئر کنٹرولر معطل، ذرائع کے مطابق پی آئی اے اور غیر ملکی ایئر لائن کے طیارے آمنے سامنے آنے کے معاملے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ سینئر کنٹرولر نے جہاز کا کنٹرول ٹرینی کو دے دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوابشاہ کی فضائی حدود میں دو طیاروں کے آمنے سامنے آنے پر تین ایئر ٹریفک کنٹرولروں کو معطل کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔