قتل کیس میں نامزد ملزمان عدم ثبوت پر بری

January 22, 2020 1:16 pm0 commentsViews: 1

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ شرقی حلیم احمد نے پیر کے دن قتل کیس کی سماعت کی اس موقع پر استغاثہ ملزمان پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا جس پر فاضل عدالت نے مقدمے میں نامزد ملزمان یاسر‘ راشد‘ نازیہ اور نسرین کو عدم ثبوت پر بری کردیا۔