آئی جی سندھ کی حمایت میں پریس کلب کے باہر بینر لگ گیا

January 22, 2020 1:16 pm0 commentsViews: 5

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس سندھ ڈاکٹر کلیم امام کی حمایت میں شہر بھر میں بینرز آویزاں ہونے لگے‘ آئی جی سندھ کی حمایت پر پریس کلب کے باہر بینر آویزاں کیا گیا ہے‘ پریس کلب کے باہر لگے بینر پر تحریر ہے کہ آپ کی ایمانداری‘ عظمت اور آپ کی بہادری کو سلام ‘آپ نے کرپٹ سندھ حکومت کے خلاف مظلوم شہدائے پاکستان کی زمینیں بچانے میں اہم کردار ادا کیا‘ بینر پر آئی جی سندھ کا شکریہ ادا کیا گیا ہے‘ پریس کلب کے باہر یہ بینر تحریک دفاع پاکستان کے چیئرمین کی جانب سے آویزاں کیا گیا ہے۔