پاکستان سی پیک سے پیچھے ہٹ جائے(ٹرمپ کا انتباہ)امریکہ کا حساب کتاب کمزورہے(چین کا سخت ردعمل)

January 23, 2020 1:01 pm0 commentsViews: 8

امریکی صدر نے ایف اے ٹی ایف اور انرجی کے معاملے پر پاکستان کو چھوٹ دلا نے اور انرجی سیکٹر میں بھی سبز باغ دکھائے،میڈیا رپورٹ
امریکی پروپیگنڈا سختی سے مسترد ،امریکا بتائے اس نے پاکستان کو کیا دیا، ہم پاکستانی عوام کے مفاد کو سب سے پہلے رکھتے ہیں،چینی ترجمان
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سی پیک سے پیچھے ہٹ جائے،ٹرمپ کا انتباہ ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے پاکستان کو سی پیک سے پیچھے ہٹنے کا کہا ہے بدلے میں بڑی پیشکش کی۔امریکی پاکستان کوانرجی کے سیکٹر میں بھی سبز باغ دکھا رہا ہے۔امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان بھی چائنہ کے خلاف امریکا اور بھارت کے گروپ شامل ہو جائے۔پاکستان امریکا کا ساتھی بن جائے۔ جس کے بعد پاکستان کے بیشتر مسائل حل کر دیئے جائیں گے۔ امریکا کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر بھی پاکستان کو چھوٹ دلا دی جائے گی۔دوسرا امریکا انرجی سیکٹر میں کام کرنے کو تیار ہو جائے گا۔امریکا بدلے میں شیل گیس کے منصوبے لگانے کو تیار ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان نے سی پیک سے ہٹنے کی امریکی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ پاکستان کے پاس 100 سال تک انرجی استعمال کرنے کے ذخائر موجود ہیں۔ذرائع نے کہا کہ امریکا نے موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان چین سے مہنگا قرض لے رہا ہے ، اور پاکستان کے لئے یہ قرض واپس کرنا آسان نہ ہوگا۔ اور ہی ساتھ پاکستان جن کمپنیوں کو منصوبے پر کام کرنے دے رہا ہے وہ بلیک لسٹ ہے۔ غیر ملکی دشمن عناصر پاکستان میں افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کرکے حکومت کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اور حکومت کو اس وقت عوام کی سپورٹ کی ضرورت ہے تا کہ سی پیک کو تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ڈیووس میں اہم ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کے عزم کا اظہار کیا گیا۔