بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا

January 23, 2020 1:10 pm0 commentsViews: 7

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس 35 سے بڑھا کر 100 روپے کر دی۔تفصیلات کے مطابق سرکاری ادارے پاکستان ٹیلی ویڑن نے عوام سے 20ارب روپے اکٹھے کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔پی ٹی وی بورڈ آف ڈائیریکٹر نے فنانشل پلان کی منظوری دے دی،دستاویز کے مطابق بجلی صارفین سے پی ٹی وی فیس 35 سے بڑھا کر 100 روپے ماہانہ کی جائے گی۔پی ٹی وی بجلی صارفین سے سالانہ 7 ارب روپے وصول کر رہا ہے۔بجلی صارفین سے پی ٹی وی فیس 35 روپے وصول کی جاتی ہے جسے بڑھا کر اب 100روپے کر دیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ اور وزیراعظم سے منظوری کے بعد اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔جس کے بعد چاہے کوئی پی ٹی وی دیکھے یا نہ دیکھے بجلی کے بلوں میں 100روپے پی ٹی وی فیس کی مد میں ادا کرنے ہوں گے۔پی ٹی وی بورڈ آفر ڈائیریکٹر کی میٹنگز میں پی ٹی وی کو ہونے والے خسارے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی وی نے حال ہی میں بھارتی تنخواہوں پر 3 ایکسپرٹس کی بھی خدمات حاصل کی ہیں۔