کراچی کا موسم پھر تبدیل، جاتی سردی دوبارہ لوٹ آئی

January 23, 2020 1:10 pm0 commentsViews: 3

سردی کی ایک اور لہر 27جنوری کو آسکتی ہے‘ شہریوں نے دوبارہ گرم ملبوسات پہن لیے
محکمہ موسمیات نے بھی موسم سرما رواں سال طویل ہونے کی پیش گوئی کر دی ہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد کا موسم ایک بار پھر تبدیل ہوگیا، جاتی سردی پھر لوٹ آئی ، محکمہ موسمیات نے موسم سرما رواں سال طویل ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ کر اچی میں سردی کی ایک اور لہر 27جنوری کو آسکتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں تین روز سے موسم معتدل رہنے کے بعد ایک بار پھر تبدیل ہوگیا ہے،بدھ کی صبح سے ہی ٹھنڈی ہوائیں پھر چلنا شروع ہوگئی ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، شمال مشرق سے 15کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی شدت میں ایک دو روز میں مزید اضافے کا امکان ہے جس سے سردی میں اضافے ہوگا۔ جاتی سردی کے لوٹ آنے کے بعد شہر کے باسیوں نے بھی دوبارہ گرم ملبوسات پہن لیے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔