ون وے کی خلاف ورزی پر ضمانتی مچلکے جمع کرانے کیلئے لمبی قطاریں

January 23, 2020 1:10 pm0 commentsViews: 4

سٹی کورٹ میں 100 سے زائد ملزمان کو فی کس 5 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم
مذکورہ شہریوں کو رسیوں اور ہتھکڑیوں کے ذریعے باندھ کر لانے پر مشکلات کا سامنا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضمانت منظور کرلی، بعد ازاں ضمانتی مچلکے حاصل کرنے والوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ بدھ کو سٹی کورٹ کی مختلف عدالتوں میں ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے 100 سے زائد شہریوں کو پیش کرنے کا سلسلہ جاری رہا ، مذکورہ شہریوں کو رسیوں اور ہتھکڑیوں کے ذریعے باندھ کر لایا گیا تھا۔ جہاں عدالتوں نے شہریوں کو فی کس 5 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کرلی۔ ضمانت منظور ہونے کے بعد ضمانتی مچلکے حاصل کرنے والوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں ، ضمانتی مچلکے سیونگ سرٹیفکیٹ کی صورت میں بینک سے حاصل کرنا ہوتے ہیں ، سیونگ سرٹیفکیٹ لینا بھی کسی امتحان سے کم نہیں ، بینک اسٹاف کم ہونے کی وجہ سے سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا رہا۔