ایشیائی ترقیاتی بینک کیساتھ بہتر تعلقات قائم ہیں، حفیظ شیخ

January 23, 2020 1:14 pm0 commentsViews:

نومنتخب صدر کی قیادت میں بینک کیساتھ تعلقات اور اشتراک کار کو وسعت دینے کا خواہشمند ہے
پاکستان کیلئے خصوصی مالیاتی امداد کیلئے ہم ایشیائی ترقیاتی بینک کے شکرگزار ہیں،مشیر خزانہ کی گفتگو
ڈیووس (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ عالمی بینک کے نئے صدر کی وزیراعظم کے ساتھ بہت اچھی ملاقات ہوئی ہے۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان کیلئے خصوصی مالیاتی امداد کیلئے ہم ایشیائی ترقیاتی بینک کے شکرگزار ہیں، پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان بہتر تعلقات قائم ہیں، بینک نے پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے اور اس میں جدت لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بینک کے نومنتخب صدر کی قیادت میں بینک کے ساتھ تعلقات اور اشتراک کار کو وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر گلوبل ویکسین الائنس سیٹھ برکلے سے ملاقات کی۔