اداکار خادم حسین خاصخیلی کے انتقال پر جنرل منیجر پی ٹی وی کی تعزیت

January 23, 2020 2:23 pm0 commentsViews: 13

کراچی (پ ر) پی ٹی وی کراچی مرکز کے ہردلعزیز ساتھی فنکار خادم حسین خاصخیلی (عرف کے کے) کے انتقال پر جنرل منیجر کراچی مرکز محمد شجاعت اللہ، میڈیا ریلیشنز آفیسر شکیل احمد، پروڈیوسر حضرات اور کارکنان نے شدید غم و رنج کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ خداوند کریم مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ خادم حسین خاصخیلی عرف کے کے 1990ء میں شوبز حلقے سے وابستہ ہوئے، بعدازاں انہوں نے پی ٹی وی کراچی مرکز کے کئی ڈرامے اور اسٹیج پروگراموں میں اپنے فن کا جوہر دکھایا جن میں ڈرامہ مشکبار جسے منظور قریشی نے پروڈیوس کیا تھا، سسرال، لیاری ایکسپریس، چہچٹو، ناٹک رنگ اور دیگر پروگرامز شامل ہیں۔