گورنر سندھ یتیم بچوں کے لیے طویل میلے کا آج افتتاح کرینگے

January 23, 2020 2:25 pm0 commentsViews: 2

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل کراچی کے ایک نمایاں تفریحی پارک میں یتیم بچوں کے لیے منعقد ہونے والے دن بھر طویل تفریحی میلے کا آج جمعرات کو افتتاح کریں گے۔ تفریحی میلے کا انعقاد گرین کریسنٹ ٹرسٹ (جی سی ٹی) کے سندھ بھر میں قائم 150 رفاعی اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے 1600 کے قریب یتیم بچوں کی خاطر کیا جائے گا، اس موقع پر شہر کے نامور صنعتکار اور تاجر حضرات شرکت کریں گے تاکہ 4.2 ملین ناخواندہ بچوں کو اسکولوں میں داخل کرنے کی جی سی ٹی کی رفاعی مہم کے لیے مدد کا اعادہ کر سکیں۔