جھونپڑیوں میں آتشزدگی، متاثرین کے لیے ایم کیو ایم کا کیمپ قائم

January 23, 2020 2:25 pm0 commentsViews: 5

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے لیاقت آباد تین ہٹی پُل کے نیچے قائم جھونپڑیوں میں آتشزدگی کے متاثرین کے لیے کیمپ قائم کر دیا گیا اور متاثرین کے لیے گرم کپڑوں، کمبل، غذائی اجناس، ریلیف میڈیکل کیمپ کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈوکیٹ اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی منگلا شرما نے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا۔