ایف پی سی سی آئی انتخابات، دھاندلی کے خلاف حنیف گوہر نے عدالت سے رجوع کرلیا

January 23, 2020 2:25 pm0 commentsViews: 5

کراچی (پ ر) ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کی جانب سے سینئر نائب صدر کے امیدوار محمد حنیف گوہر نے الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس پر عدالت نے تمام فریقین کو 27 جنوری کو جوابدہی کے نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈ بزنس گروپ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے الیکشن 2019-20ء میں جیتنے والے گروپ بزنس مین پینل کے چیئرمین انجم نثار نے سیاسی اثرو رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے اپنی نااہلی کے فیصلے کو نہ صرف تبدیل کروایا بلکہ 2 ووٹ کاسٹ کرنے کا منفرد اختیار بھی حاصل کیا ہے۔