سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے، وزیرخارجہ

January 23, 2020 2:39 pm0 commentsViews: 4

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں حالات بگڑنے یاجنوبی ایشیا میں چپقلش کے خطے کی معیشت پرمنفی اثرات مرتب ہوں گے اور جو چیزہمارے مفاد میں ہے ہم اس پرعمل پیرا رہیں گے، سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں اور ٹرمپ نے دورہ پاکستان پرآمادگی کا اظہار کی، وہ جلد پاکستان آنے کے خواہشمند ہیں۔