روحانی طلباء ضلع غربی کی برانچز کی حلف برداری

January 24, 2020 2:33 pm0 commentsViews: 3

کراچی(پ ر)روحانی طلبہ جماعت ضلع غربی کی تقریب حلف برداری اور تقریب تقسیم انعامات کاانعقادکیاگیاترجمان روحانی طلبہ جماعت ضلع غربی فقیر حماد طاہری کے مطابق مورخہ 19 جنوری بروز اتوار کو روحانی طلبہ جماعت ضلع غربی نے ایک عظیم الشان پروگرام کیا۔ اس پروگرام میں خصوصی آمد مرشد مربی کے پیارے خلیفہ ابراہیم نقشبندی اور روحانی طلبہ جماعت صوبہ سندھ زون 2 کے جنرل سیکریٹری، سینئر نائب صدر اور نائب صدر تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ ضلع غربی کے خلفائے کرام، جماعت اصلاح المسلمین کے ضلعی عہدیداران اور دیگر اراکین اور ممبران شامل ہیں۔ اس ماہوار پروگرام میں نو منتخب برانچز سے حلف صوبائی جنرل سیکریٹری محمد حسین طاہری نے لیا۔ اس کے ساتھ ساتھ سال 2019 کی کارکردگی پر انعامات تقسیم کئے گئے۔ جسکی تفصیل کچھ یوں ہے کہ اول پوزیشن برانچ قدیمی مسجد گولیمار، دوئم پوزیشن برانچ کاچھیلا گوٹھ اور برانچ بلوچ کالونی اور سوئم پوزیشن برانچ گلشن غازی نے حاصل کی۔ اس کے علاوہ بہترین مالی معاونت کا انعام برانچ المرکز روحانی، بہترین جانی معاونت کا انعام برانچ ٹمبر مارکیٹ مدینہ کالونی، بہترین فلاحی کارکردگی کا انعام برانچ بسم اللہ چوک اور پروگرام میں زیادہ سے زیادہ دوست لانے کا انعام برانچ گلزار مسجد شیرشاہ نے حاصل کیا۔ پروگرام میں روحانی طلبہ کے دوستوں کی کل تعداد 234 رہی۔