شیلٹر ہوم کے نام پر ٗ چندہ جمع کرنیوالے دو نمبر لوگوں کیخلاف کارروائی کی جائے

January 24, 2020 2:59 pm0 commentsViews: 2

ذہنی معذور افراد کے نام پر چندہ جمع کرنیوالے لوگوں سے رقم اینٹھتے ہیں ٗ اکبر علی رانا
کراچی(پ ر) سہارا ولیج کے چیئرمین اکبر علی رانا نے کہا ہے کہ شیلٹر ہومز کے نام پر چندہ جمع کرنیوالے دو نمبر لوگوں کیخلاف کارروائی کی جائے‘ اکبر علی رانا کی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل ہے کہ جگہ جگہ پرائیویٹ ہائی روف گاڑیوں پر شیلٹر ہومز اور ذہنی معذور افراد کے نام پر چندہ جمع کرنیوالے بے شمار دو نمبر لوگ کھڑے دکھائی دیتے ہیں جو کہ عجیب و غریب ناموں سے معصوم لوگوں کو پاگل بنا کر رقم اینٹھتے ہیں اور اس رقم کو اپنی عیاشیوں اور غیر قانونی کاموں پر خرچ کرتے ہیں ‘ کراچی میں ایدھی شیلٹر ہوم اور سہارا ولیج شیلٹر ہوم کے علاوہ کوئی شیلٹر ہوم نہیں ہے ۔حکومت ایسے لوگوں کیخلاف نوٹس لے معصوم عوام اپنا چندہ اور دیگر سامان سوچ سمجھ کر لوگوں کو دیں۔