محفل طنزو مزاح 28 فروری کو منعقد ہوگی

January 24, 2020 3:16 pm0 commentsViews: 5

کراچی (پ ر) محبان بھوپال فورم کے زیراہتمام بتعاون اردو ڈکشنری بورڈ محفل طنزو مزاح بصدارت رضوان صدیقی، کینیڈا سے تشریف لائے ہوئے معروف مزاح نگار مرزا یاسین بیگ کے اعزاز میں منعقد ہوگی۔ جبکہ مہمان خصوصی انجینئر وسیم فاروقی، شرکائے گفتگو میں محمد اصغر خان، محمد اسلام، ڈاکٹر شاہد ضمیر، محترمہ شگفتہ فرحت، ڈاکٹر ساجدہ سلطانہ، محسن نقوی، سید ناصر علی، محترمہ روبینہ تحسین بینا شامل ہیں۔ تقریب اردو ڈکشنری بورڈ کے دفتر واقع گلشن اقبال عقب صادقین انسٹی ٹیوٹ نیپا چورنگی میں انعقاد کیا گیا ہے۔ تقریب کی نظامت معروف اینکر شاہد مسرور انجام دیں گے۔