ملک کیخلاف سازشوں کا مقابلہ کریں گے ثروت اعجاز قادری

January 25, 2020 1:48 pm0 commentsViews: 4

خون کا آخری قطرہ بہا دیں گے، مذہب، مسلک اور زبان کی بنیاد پر تقسیم کرنے نہیں دیں گے، تقریب سے خطاب
کراچی(پ ر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں بھارت میں ایک اور پاکستان بنے گا ،سنی تحریک ملک کے خلاف ہونیوالی ہر سازش کا مقابلہ کریگی ،ملک کے خلاف ہونیوالی سازشوں کو ناکام کرنے کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کیلئے تیار ہیں ،ملک کو مذہب مسلک مذہب اور زبان کی بنیاد پر تقسیم ہونے نہیں دینگے، اس خطے میںایک نہیں دو پاکستان ہونگے بہت جلد بھارت میں ایک اور پاکستان بنے گا ،ملک کو بچانے کیلئے قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر اظہار تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر علماء کرام نے پاکستان کی سلامتی واستحکام کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کرنے کا عزم کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ بھارت جو چاہے کرلے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پردہ نہیں ڈالاجاسکتا ،قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب دیکھا تھا ،حکمران عوام کی فلاح وبہبود اور فلاحی ریاست کیلئے کام کریںغربت ختم ہوجائیگی۔