سفید پوش لوگوں کیلئے حج کرنا مشکل ہوجائے گا حاجی مسعود پاریکھ

January 25, 2020 1:51 pm0 commentsViews: 11

وزارت مذہبی امور اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں، حج پیکیج میں کیا جانے والا اضافہ واپس لیا جائے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین میمن خدمت فورم حاجی مسعود پاریکھ نے کہا ہے کہ سرکاری اسکیم حج پیکیج میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے کے اضافے سے غریب حج نہیں کر سکے گا، وزارت مذہبی امور اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ حاجی مسعود پاریکھ نے کہاکہ اس وقت ملک میں مہنگائی کے مارے عوام بہت پریشان ہیں اور ان حالات میں حج پیکیج 5 لاکھ سے زائد ہونے سے غریب اور سفید پوش افراد کے لیے فریضہ حج کی ادائیگی بہت مشکل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ وزارت مذہب امور ہر سال 60 ہزار سے زائد رقم جو بچ جاتی ہے وہ حجاج کرام کو واپس کرتی ہے اس سے بہتر یہ ہے کہ حج پیکیج میں ہی رقم شامل کرکے 4 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی جائے تاکہ غریب اور متوسط طبقے کے لوگ بھی فریضہ حج کی ادائیگی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ حاجی مسعود پاریکھ نے کہاکہ حج مسلمانوں کا اہم رکن ہے حکومت اس کی ادائیگی میں حجاج کرام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرے۔ چیئرمین میمن خدمت فورم نے کہاکہ وزارت مذہبی امور حج اضافے سے قبل باہمی مشورہ کرکے اور مل کر کوئی حل نکالے کیونکہ اس سے سب مل کر حج کا فارم بھر سکیں گے۔ حاجی مسعود پاریکھ نے کہاکہ حکومت فوری طور پر حج پیکیج میں واضح کمی کا اعلان کرے۔