پاکستان آئی بینک سوسائٹی کی جانب سے قرنیے کی کامیاب پیوند کاری

January 25, 2020 1:51 pm0 commentsViews: 3

کراچی (پ ر) پاکستان آئی بینک سوسائٹی آئی و جنرل اسپتال ناگن چورنگی میں گزشتہ ماہ دسمبر 2019ء اور رواں ماہ جنوری 2020ء میں مجموعی طور پر بینائی سے محروم 10 افراد ظفر سلطانہ، محمد الیاس، نازیہ اسلم، حکیمہ بی بی، پائندہ خیل، شوکت علی، رحمت اللہ، شاہنواز، جان عالم اور سونیا کے قرنیے کی کامیاب پیوندکاری کی گئی اور ان کی آنکھوں کی بینائی بحال ہوگئیں۔ ماہر و تجربہ کار ڈاکٹر فیصل مرتضیٰ اور ڈاکٹر قاضی محمد واثق نے یہ کامیاب آپریشن کیے۔ مریضوں کو مفت ادویات اور دیگر سہولتیں فراہم کی گئیں۔ آنکھوں کے عطیہ کردہ قرنیے پاکستان ایسوسی ایشن آف میمفس (PAM) امریکا کی جانب سے پاکستان آئی بینک سوسائٹی پی ای بی ایس آئی اینڈ جنرل اسپتال کو دیے گئے تھے۔