امجد صابری شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، شاہدہ مرتضیٰ

January 25, 2020 1:54 pm0 commentsViews: 2

کراچی (پ ر) ٹی وی و اسٹیج کی معروف فنکارہ و ایونٹ آرگنائزر شاہدہ مرتضیٰ پنجابی میوزیکل گروپ کے زیراہتمام 31 جنوری کی شب مہران آرٹس کونسل لطیف آباد حیدرآباد میں ملک کے نامور قوال شہید امجد صابری کو ٹربیوٹ پیش کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جہاں ان کی مدد کو حیدرآباد کے معروف پروڈیوسر و اسٹیج ڈائریکٹر سلیم گڈو پیش پیش ہیں۔ واضح رہے کہ شاہدہ مرتضیٰ ملک و بیرون ملک بہت سے یادگار پروگرامز آرگنائز کرچکی ہیں، پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہدہ مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوگی شائقین حیدرآباد کے لیے ایسا پروگرام ہو جسے مدتوں فراموش نہ کیا جاسکے، امجد صابری شہید کو ٹربیوٹ پیش کرنے کراچی سے امجد صابری سسٹرز اینڈ برادرز، استاد جاوید غوری سمیت ملک کے نامور فنکار شامل ہیں۔