سال نو میں ٗ حکومت نے مہنگائی کا وار کرکے مزید پیس دیا

January 27, 2020 11:40 am0 commentsViews: 2

تمام قرضوں کا بوجھ مہنگائی کی صورت میں عوام پر ڈالا جارہا ہے ٗ افضال احمد
کراچی(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے سابق انفارمیشن سیکریٹری افضال احمد‘ احمد فہیم‘ اسلم سومرو‘ طارق نعیم‘ محمد اصغر لعل‘ ظفر حسن بابو‘ عبدالقدوس‘ ڈاکٹر شکیل‘ ناصر فاروقی‘ سید مسعود حسین و دیگر نے تحریک انصاف کی حکومت2020 نے سال نو کے آغاز پر بجلی‘ گیس‘ پیٹرولیم مصنوعات‘ گھی‘ تیل‘ آٹا‘ دالیں‘ سبزیاں دیگر روز مرہ کی اشیاء صرف میں اضافہ کرکے عوام کو سال کا تحفہ دیا دعوئے کئے جارہے ہیں2020 میں عوام کو خوشخبریاں سنائیں گے ملکی ترقی و اقتصادی استحکام کا سال ہوگا عوام کو ریلیف ملے گا مہنگائی میں کمی ہوگی عوام کو سال نو کے شروع عوام پر مہنگائی کا وار کرکے مہنگائی میں پسے عوام کو مزید پیس دیا‘ آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل کرکے عوام کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا2019 موجودہ حکومت کی ناکامی اور معاشی بدحالی کا سال تھا 2020 میں عوام پر مہنگائی کی تلوار کی دھار سے حملے کئے جارہے ہیں عوام کا تیل نکالا جارہا ہے۔ ملکی قرضوں میں اس حد تک اضافہ ہوگیا ہے کہ واپسی کے امکان اور راہ نظر نہیں آتی تمام قرضوں کا بوجھ مہنگائی کی صورت میں عوام پر ڈالا جارہا ہے خدارا عوام کو ریلیف فراہم کریں۔ مہنگائی میں کمی کریں آئی ایم ایف نہیں عوام کا خیال کریں‘ بجلی ‘ گیس‘ پیٹرولیم مصنوعات‘ آٹا‘ دالیں‘ سبزیوں ‘ گھی‘ تیل کنفیکشنری کی مصنوعات میں اضافہ فوراً واپس لیا جائے۔