ادارہ ترقیات کے میڈیا ڈائریکٹر اہم تقریب سے غائب

January 27, 2020 11:40 am0 commentsViews: 1

زیڈ اے نظامی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کسی میڈیا نمائندے کو بھی مدعو نہیں کیا گیا
کراچی(پ ر)ادارہ ترقیات کراچی کے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے زیڈ اے نظامی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا، جس کا فائنل کے سی سی اے کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوا، جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکڑ سید سیف الرحمان تھے، ادارے کے دیگر افسران اور کے ڈی اے کی تمام یونینز کے عہدیداران نے بھی اس تقریب میں شرکت کی، لیکن اس منعقدہ تقریب میں پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر رئیس تبسم نے کسی بھی میڈیا کے نمائندوں کو مدعو نہیں کیا، اور خود بھی اس تقریب میں غیر حاضر ہو کر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا،ادارہ ترقیا ت کراچی کے سینئر افسران نے اس اقدام پر ناراضگی کا اظہار کیا، اور کہا کہ نا اہل اور غلط طریقے سے ترقی پانے والے جعلی ڈائریکٹررئیس تبسم کو عہدے سے ہٹایا جائے، کیوں کہ اس طرح کے اقدام سے ادارہ ترقیات کراچی کا امیج متاثر ہو رہا ہے۔