پیپلز پارٹی آئین پاکستان کے تقدس کے لیئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی شیخ محمد فیروز

January 27, 2020 11:46 am0 commentsViews: 2

کراچی (اسٹا ف رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و وزیر اطلاعات ،لیبر حکومت سندھ سعید غنی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق ٹائون ناظم قائد وبانی پاکستانی بنگالیزایکشن کمیٹی شیخ محمد فیروزنے ملاقات کی اس موقع پر سندھ باالخصوص کراچی کے دیرینہ مسائل اور حل کے لیئے تفصیلی بات چیت کی گئی ۔پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی میں جو میگا پر وجیکٹ مکمل کیئے شیخ محمد فیروز نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری ،سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑواور کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کو دل گہرائیوں سے مبارک باد دی پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے پاکستان میں جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کی لا زوال قربانیاںرہی ہیں یہ واحد سیاسی جماعت ہے جو آئین پاکستان کے تقدس کیلئے ہمیشہ اداروں کے شانہ نشانہ رہی ہے اور آئندہ بھی اپنا ناقابل فراموش کردار ادا کر تی رہے گی ۔