حقیقی سیاسی تبدیلی کے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے اقبال ڈار

January 27, 2020 12:19 pm0 commentsViews: 4

مسلم لیگ جونیجو عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے گی، نثار میمن، سردار اقبال و دیگر کا خطاب
کراچی (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (جونیجو) کے سربراہ اقبال ڈار نے کراچی میں مختلف مذہبی، سماجی و سیاسی رہنمائوں و کارکنوں سے ملاقات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، وہ عوام کے مسائل حل کرانے کے لیے ملک بھر میں ایک رابطہ مہم شروع کرنے جارہے ہیں۔ جس کا مقصد غربت، مہنگائی اور دوسرے سماجی مسائل حل کرانے کے لیے آگاہی مہم شروع کرنا ہے جو لوگوں کا شعور بیدار کرے گی اور اپنے حق کے لیے مل کر آواز بلند کرنے کا اہتمام کرے گی۔ عوام کو اپنے مسائل سے خود نمٹنا ہوگا اور سب سے پہلے ان مسائل کا قانونی طریقہ کار سے حل اور اس کا سماجی طور پر جائزہ لینا ہوگا۔ سیاسی افراد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں حقیقی سیاسی تبدیلی کے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے۔ سابق سینیٹر نثار میمن نے کہاکہ مسلم لیگیوں کا متحد ہونا نیک شگون ہے، مسلم لیگ متحد ہوگی تو ملک بھی ترقی کرے گا۔ سابق مشیر ریلوے سردار محمد اقبال نے کہاکہ مہنگائی نے عوام کاجینا دوبھر کر دیا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام مسلم لیگ (ج) کے پرچم تلے متحد ہو جائیں کیونکہ مسلم لیگ (ج) عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے گی۔