نارتھ کراچی میں ڈاکوئوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی

January 27, 2020 12:23 pm0 commentsViews: 11

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی سیکٹر 11 سی ون میں مکان نمبر ایل 31 کے باہر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے کندھے کے قریب گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی کی شناخت 24 سالہ عادل احمد کے نام سے کی گئی جو پولیس کانسٹیبل اور انوسٹی گیشن وسطی ٹو میں تعینات ہے، ایس ایچ او نواز بروہی نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے۔