بھارتی اداکارہ سیجل شرما نے خودکشی کرلی

January 27, 2020 12:30 pm0 commentsViews: 25

ممبئی (کلچرل ڈیسک) بھارتی اداکارہ سیجل شرما نے ذاتی وجوہات کی بناء پر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر اودھے پور میں سیجل کی فیملی رہائش پذیر تھی جبکہ وہ خود شیوار گارڈن میں واقع رائل نیسٹ سوسائٹی میں دوستوں کے ساتھ رہتی تھیں ان کے ساتھ رہائش پذیر ایک دوست نے فون کالز کا جواب نہ پاکر زبردستی دروازہ توڑا تو انہیں پھندے پر لٹکا پایا جس کے بعد انہیں فوراً ہی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں اور چل بسیں۔