پہلے بھی کہاتھا کہ عثمان بزدار ہی وزیر اعلیٰ رہیں گے، فیاض چوہان

January 27, 2020 1:12 pm0 commentsViews: 5

وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہاتھا کہ عثمان بزدار ہی وزیر اعلیٰ رہیں گے، وزیر اعظم نے بھی واضح کردیا ہے ایک سال سے خواہ مخواہ افواہیں پھلائی جا رہی تھیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہا ن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے واضح کردیا ہے کہ عثمان بزدار ہی وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گے، اپوزیشن کے پاس افواہوں کے سوا کچھ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہا ن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ، 2020ء نوکریاں دینے، معیشت کو مستحکم کرنے اور عوام کو فائدے پہنچانے کا سال ہے۔انہوں کا کہناتھاکہ نون لیگ کے 50 ممبر رابطے میں ہیں جب چاہیں نون لیگ کا فارورڈ بلاک بن سکتا ہے لیکن ایسا کرنا ہمارا منشور نہیں ہے ۔