آن لائن پراپرٹی ویب سائٹ کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

February 10, 2020 1:38 pm0 commentsViews: 8

راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ ایکسائز پنجاب نے آن لائن پراپرٹی ویب سائٹ کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے ذرائع نے بتایا کہ ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے جائیداد کی خرید و فروخت کے کاروبار سے وابستہ آن لائن ویب سائٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ اس ضمن میں ایکسائز پنجاب افراد ‘کمپنیز اور آن لائن جائیداد کی خرید و فروخت کرنیوالی ویب سائٹس کا کھول لگائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ جائیداد کی خرید و فروخت کا سلسلہ فون کے ذریعے بھی جاری ہے اس لئے ایسے تمام افراد کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات جاری ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ویب سائٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے جہاں ریونیو بڑھے گا وہیں عوامی مفادات کا تحفظ بھی ہوسکے گا۔