سابق شوہر کو چھپ کر تیسری شادی کرنا مہنگاپڑ گیا

February 11, 2020 1:12 pm0 commentsViews: 49

سابقہ بیوی نے شادی ہال میں گھس کر بھائیوں کے ہمراہ دلہے کی پٹائی کردی
سابق شوہر محمد آصف لہو لہان ہوگیا ٗ پولیس نے دلہے کو بچالیا ٗ دونوں فیملیاں تھانے طلب
شوہر محمد آصف بغیر اجازت شادی کررہا تھا جو قانوناً جرم ہے ٗ سابقہ بیوی کا الزام
کراچی( کرائم رپورٹر) نارتھ ناظم آباد میں تیسری شادی پر بیوی کا ہنگامہ ‘شادی ہال میں گھس کر بھائیوں کے ہمراہ دولہے کی پٹائی کردی۔ پولیس نے دولہے کو بچالیا‘ تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاکL میں شادی کی تقریب کے دوران بیوی نے بھائیوں کے ساتھ مل کر شوہر محمد آصف ولد محدم رفیق کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لہولہان کردیا اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی‘ دولہے محمد آصف کو بچاتے ہوئے تھانہ منتقل کردیا جبکہ دلہا محمد آصف کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی‘ تیموریہ پولیس کے مطابق محمد آصف کی بیوی نے الزام لگایا ہے کہ شوہر محمد آصف بغیر اجازت کے شادی کررہا تھا جو قانوناً جرم ہے جبکہ پولیس نے دونوں کی فیملیوں کو تھانے طلب کرلیا تاہم معاملے کی تحقیقات کے بعد ہی واقعے کی تفصیل سامنے آئیگی اور عدالتی حکم کے بعد ہی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ پولیس نے دونوں کی فیملیوں کو تھانہ سے گھر روانہ کردیا۔