عتیقہ اوڈھو 52برس کی ہوگئیں آج سالگرہ منائیں گی

February 12, 2020 1:51 pm0 commentsViews: 28

کراچی (کلچرل رپورٹر) پاکستان کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے زندگی کی 52 بہاریں دیکھ لیں، عتیقہ اوڈھو 12 فروری 1968ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے پی ٹی وی سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز انور مقصود کی معروف ٹی وی سیریز ستارہ اور مہرالنساء سے کیا۔ ان کی معروف ترین ٹی وی سیریلیز میں انگار وادی، نجات، کرچیاں، چاہتیں، ہمسفر، دشت، آن اور دیگر قابل ذکر ہیں۔ عتیقہ اوڈھو نے متعدد فلموں میں بھی کام کیا جن میں جو ڈر گیا وہ مر گیا، ممی اور مجھے چاند چاہیے شامل ہیں۔ جبکہ عتیقہ آج کل ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔