مختصر لباس پہننے والی خواتین کو پسند نہیں کرتی ٗ سنگیتا

February 12, 2020 2:10 pm0 commentsViews: 7

کراچی (کلچرل رپورٹر) لالی ووڈ کی معروف اداکارہ سنگیتا حال ہی میں ایک پروگرام کا حصہ بنیں، جہاں ان کے ہمراہ اداکارہ فریحہ جبیں اور ان کی چھوٹی بہن حنا رضوی بھی جلوہ گر ہوئیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انٹرویو کے دوران اداکارہ سنگیتا نے حال ہی میں ہونے والے ایوارڈ شوز میں پاکستانی ادکارائوں کے انداز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سنگیتا نے کہاکہ میں مختصر لباس پہننے والی خواتین کو پسند نہیں کرتی یہ کھلی بے حیائی ہے۔