عائزہ سے فلرٹ نہیں کیا ٗ سیدھاشادی کی پیشکش کی تھی ٗ دانش تیمور

February 12, 2020 2:04 pm0 commentsViews: 99

پہلی بات فیس بک پر ہوئی تھی
عائزہ ابتداء میں میری مداح تھی
کراچی (کلچرل رپورٹر) دانش تیمور نے اپنی اور عائزہ کی محبت کی کہانی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ عائزہ واحد لڑکی ہے جس کے ساتھ میں نے فلرٹ نہیں کیا بلکہ سیدھا شادی کی پیشکش کی تھی۔ حال ہی میں دانش تیمور نے ماریہ واسطی کے شو میں اپنی اور عائزہ خان کی شادی سے متعلق کئی دلچسپ باتیں بتائیں۔ ماریہ واسطی نے دانش تیمور سے پوچھا کہ آپ نے عائزہ کو شادی کے لیے کیسے منایا؟ جس پر دانش تیمور نے کہا مجھے عائزہ سے محبت تھی وہ واحد خاتون ہے جس کے ساتھ میں نے فلرٹ نہیں کیا۔ دانش تیمور نے بتایا کہ میں نے پہلی بات عائزہ سے یہی کی تھی کہ مجھے آپ سے شادی کرنی ہے، میں نے گھومنے پھرنے اور ملاقاتوں کے حوالے سے کوئی بات ہی نہیں کی۔ دانش نے مزید بتایا کہ اس وقت فیس بک سے قبل آرکٹ ہوتی تھی اور ہم دونوں کی وہیں پہلی بار بات ہوئی تھی۔ شروع میں ہماری لڑائی بھی ہوئی تھی کیونکہ عائزہ ابتدا میں میری مداح تھی اور بات یہیں سے شروع ہوئی تھی۔