چھوڑو بھی یہ رٹا یار…ٹوئنکل ٹو ئنکل لٹل اسٹار‘مراد سعید کا طنز

February 12, 2020 2:33 pm0 commentsViews: 5

ایوان میں اصل نہیں چھوٹے وزیر ہیں‘بلاول
وزیر ،وزیر ہو تا ہے وہ چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا‘اسپیکر
وفاقی وزراء کو چھوٹا کہنے پر اسپیکر نے دلچسپ انداز میں جواب دیا
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں مہنگائی پر بحث کے دوران پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فواد چودھری اور مراد سعید کا نام لئے بغیر کہا کہ ایوان میں وفاقی وزیر سائنس اور مواصلات جیسے چھوٹے وزیر موجود ہیں لیکن بڑے وزیر نہیں، امید ہے ایک وقت ایسا آئے گا جب وزیر خزانہ بھی ہوں گے۔ اس موقع پر سپیکر اسد قیصر نے مداخلت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کو کہا کہ وزیر،وزیر ہوتا ہے ، وہ چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا۔ بعد ازاں مراد سعید نے شعر پڑھ کر بلاول پر طنز کیا تو ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا۔ مراد سعید نے شعر پڑھا، ’’اردو سے ہو اتنا کیوں بیزار ،انگلش سے ہے کیوں اتنا پیار۔۔۔۔چھوڑو بھی یہ رٹا یار۔۔۔ ٹوئنکل ٹوئنکل لٹل سٹار۔